راجوری کاراک گارڈن یاخاک گارڈن؟

0
0

گارڈن صرف کاغذوں تک ہی محدود ،زمین کے اوپر صرف پتھر اور جھاڑیاں
شیراز چوہدری

راجوری ؍؍ ایک طرف حکومت جموں کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر بدلاؤ دیکھ رہی ہے تو وہیں دوسری طرف محکمہ سیاحت کی بات کریں تو محکمہ صرف کاغذوں تک محدود ہے جموں کشمیر میں سیاحت ہی واحد ایک بڑی صنعت ہے جس سے یہاں کے لوگ اپنی روزی روٹی کماتے ہیں ۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے کروڑوں کے حساب سے سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لیے روپے خرچہ کیا جاتا ہے مگر زمین پر اس پیسہ کا بہت کم حصہ نظر آتا ہے ۔اسی سلسلے میں ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیل درہال کے گاؤں اجھان کے لوگوں نے کہا کہ آج سے دس سال پہلے یہاں پر محکمہ سیاحت کی طرف سے اس پارک کو تعمیر کیا تھا اور اس کا نام راک گارڈن رکھا تھا اس وقت اس جگہ پر محکمہ کی طرف سے یہ دو شیڈ بنائے تھے اس کے بعد محکمہ نے آج تک اس کی طرف دھیان نہیں دیا ۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سیاحت لوگوں کا دل بھلانے کے لیے کلچرل پروگرام کرواتا ہے مگر جو پارک محکمہ نے بنائی تھی ان کی طرف محکمہ کا کوئی دھیان نہیں ہے ۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے گزارش کی ہے کہ اس جگہ دورہ کیا جائے اور یہاں پر جو پارک محکمہ نے تعمیر کی ہوئی ہے ۔اس کے حالت دیکھی جائے ۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سیاحت کو یہ حکم دیا جائے کہ اس پارک کی تعمیر اچھے ڈنگ سے ہو تاکہ لوگ یہاں آ کر فرصت کے کچھ لمحات گزار سکے اور ساتھ میں یہ بھی کہا محکمہ سیاحت کو حکم دیا جائے کہ اس علاقے کو سیاحت کے دائرے میں لایا تاکہ یہاں کے لوگوں کو کچھ فائدہ ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا