مولانا مظفر حْسین رضوی و مفتی نظیر احمد کی والدہ کے انتقال پر تحریک صوت الاولیاء کا اظہار تعزیت

0
0

شاہ نواز

جموں؍؍ مولانا مظفر حْسین رضوی سربراہ مسلم پرنسل لا بورڈ جموں و مفتی نظیر احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر تحریک صوت الاولیاء صوبہ جموں نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ تحریک صوت الاولیاء کے عہداروں نے مزکورہ خاندان سے گہری تعزیت کی ہے اور مرحومہ کے حق میں دْعائے مغفرت کی اور دْعا کی ہے کہ لواحقین کو ربِ عزوجل یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مولانا مظفر حسین و مفتی نظیر احمد کی والدہ کے انتقال پر جن عْلماء نے انتہائی تعزیت کا اظہار کیا ہے اْن میں حضرت مولانا فرید احمد رضوی نگران اعلی تحریک صوت الاولیاء ڈویژن جموں، نگران تحریک صوت الاولیاء جموں حضرت علامہ مولانا مفتی سید مظہر حسین مصباحی، جوائنٹ سیکرٹری حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اسماعیل قادری ، خزانچی حضرت مولانا عبدالغنی ازہری، امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سدرہ نگران تحریک صوت الاولیاء نگروٹہ حضرت علامہ مولانا الحاج غلام محمد رضوی، نگران تحریک صوت الاولیاء ضلع سانبہ، حضرت علامہ مولانا سرفراز قادری، آرگنائزر تحریک صوت الاولیاء ڈویژن جموں منظور رضا قادری شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا