انڈو چین سرحد پر 21اکتوبر 1959 کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا
لازوال ڈیسک
ریاسی //پولیس کا قومی دن جسے پولیس یادگاری دن کے نام سے جانا جاتا ہے، آج یہاں شہداء میموریل ضلع پولیس لائن ریاسی میں منایا گیا۔ وہیں اس دوارن شہداء کی بہادری کو قوم کیلئے ان کی قربانیوں کیلئے یاد کیا گیا۔وہیںپولیس اور نیم فوجی فورس کے تمام شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے گزشتہ ایک سال میں قوم کے اتحاد اور سالمیت کے لیے ڈیوٹی کے سلسلے میں اعلیٰ قربانیاں دیں۔دریں اثناء پولیس اور نیم فوجی د دستوں نے ڈی پی ایل میں یوم یادگاری پریڈ میں حصہ لیا ۔شیلیندر سنگھ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اس تقریب کی صدارت کی اور ملک کے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے شہداء کے نام ‘رول آف آنر’ پڑھے۔وہیں سنگھ نے اپنی تقریر میں 21 اکتوبر 1959 کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جس میں لداخ میں انڈو چین سرحد پر چینی فوجیوں کی طرف سے گھات لگا کر دس پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں تھیں۔وہیں ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔