ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کی
لازوال ڈیسک
جموں//فوج نے یہاں ضلع ریاسی کے مکھدھر کے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کیلئے ایک پر ورکشاپ کا اہتمام کیا۔وہیں اس موقع پر فوج نے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کی اور وی ڈی سی کے کردار پر زور دیا۔جبکہ یہ ریفریشر ٹریننگ ہتھیاروں کی ہینڈلنگ ، صفائی ، مسکٹری ، فائرنگ کی پوزیشن اور ایونٹ کے حصے کے طور پر ہتھیاروں کی معمولی مرمت کو مستحکم کرتی ہے۔ وہیںوی ڈی سی ممبران نے فوج کی طرف سے فراہم کی جانے والی مددکی سراہنا کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپنچوں نے ان پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔جبکہ اس طرح کہ پروگراموں کی وجہ سے ہندوستانی فوج اور عوام کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوتے ہیںاورخطے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔