کرونا وارئر کو مبارکباد پیش ، میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو نوازا
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاں جموں و کشمیر بی جے پی نے ہندوستان میں 100 کروڑ کوویڈ 19 ویکسینیشن خوراکوں تک پہنچنے کا سنگ میل منایا۔ وہیں اس سلسلہ میں بھاجپا جموں وکشمیر رہنماؤں نے کورونا وارئر خاص طور پر جموں و کشمیر میں طبی اور پیرا میڈیکل عملے کو ان کے حوصلے کو مزید بلند کرنے کیلئے مبارکباد دی۔جموں و کشمیر کے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رائنا کے ساتھ سابق نائب وزیر اعلیٰ کیوندر گپتا ، جنرل سکریٹری اشوک کول سمیت دیگر کئی لیڈران نے یہاں اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر ، تریکوٹہ نگر ، جموں میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو نوازا۔وہیں اس موقع پر رویندر رائنا نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل ا سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ انہوں نے کووڈ کے اوقات میں معاشرے کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کوویڈ وارئر کی شاندار کوششوں کی وجہ سے ہے۔ آج دنیا انسانیت کو دوبارہ کھلتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرامید ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے غیر معمولی طور پر ہندوستان کو اس تباہی سے نکالا اور ساتھ ہی ساتھ بھارت کو "وشاو گرو” کے طور پر قائم کرنے میں دنیا کی رہنمائی کی۔