مسلادھار بارش میں بھی6پنچایتوں سے 100سرپنچوں نے حصہ لیا
عمرارشدملک
راجوری ؍؍راجوری میں پہلے مرحلے کے اختتام پزیر کے بعدسرپنچوں کی تربیت کا دوسرے مرحلہ شروع ہوگیا ہے اس میں بلاک راجوری ، ڈونگی ، درہال ، موگلہ ،ڈاہنگری سے وابستہ سرپنچوں نے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا ۔ جہاں ایک طرف مسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا وہیں ان بلاکوں سے تقریباً ایک سو سرپنچوں نے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا اور یہ تربیت چار روز تک جاری رہے گی جس میں پنچایت ایکٹ کی بنیادی تربیت کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر کام کی تربیت بھی دی جائے گی اور پنچایت (سرپنچ) کے فرایض کے بارے میں بھی جانکاری دی جائے گی تاکہ پنچایت حلقوں میں سرپنچ اور دیگر پنچایت ممبران عوام کے ساتھ انصاف کرسکے اور ان کی ضروریات کا خیال بھی رکھ سکے ۔ سرپنچوں کا تربیتی پروگرام محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے بینر تلے منعقد کیاجارہا ہے اور ضلع راجوری میں تربیت کا ایک مرحلہ اختتام پزیر ہوچکا ہے ۔ دوسرے مرحلے کے تربیتی پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجوری اختر حسین قاضی بطور مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ ضلع پنچایت آفیسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر کی نگرانی میں سرپنچوں کی تربیتی کیمپ منعقد کئے گے ہیں ۔تربیتی پروگرام میں ڈاکٹر عبدالخبیر خود ہی ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے سرپنچوں کو تربیت بھی دیتے ہیں اس کے علاوہ بی ڈی او منجاکوٹ محمد نواز بھی ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے موجود تھے اور سرپنچوں کو بنیادی ایکٹ کے بارے میں لیکچر بھی دیا ۔ اس موقع پر ائے سی ڈی راجوری اختر حسین قاضی نے سرپنچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چہرے پہلی بار منتخب ہوئے ہیں اور کچھ پہلے بھی منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن آج وقت تبدیل ہوگیا ہے کیونکہ پنچایت ایکٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں جو کہ پنچایتوں کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور خود مختار بناتی ہیں لیکن اس کے لئے سبھی کو بنیادی جانکاری حاصل کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ ضلع پنچایت آفیسرراجوری ڈاکٹر عبدالخبیر نے تربیتی پروگرام میں سرپنچوں کو پنچایت ایکٹ کی بنیاد کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ چار روزہ تربیت کے دوران ہر دن اپ کو پنچایتوں کے بارے میں مختلف جانکاریاں فراہم کی جائے گی تاکہ پنچایتوں میں عوام کے ہرکام ہوسکے ۔ اس دوران بی ڈی او منجاکوٹ محمد نواز نے کہا کہ پنچایتی نمائندے عوام کے تعاون کے ساتھ کام کرئے گے تو کوئی بھی اس کو چیلنج نہیں کر سکے گا اس لئے پنچایتوں کو محکموں کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح کے لئے کام کرنا چاہیے جس سے عوام کا فائدہ ہو اور پنچایت بھی ترقی راہ پر چل سکے ۔