متعدد کی ہندوستان شیو سینا میں شمولیت، اپورو گپتا جموں سٹی صدر مقرر
لازوال ڈیسک
جموں // ہندستان شیو سینا کے ریاستی صدر وکرانت کپور کی قیادت میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے متاثر ہو کر آج یہاںدرجنوں لوگ ہندوستانی شیو سینا میں شامل ہوئے۔ وہیں اس دوارن ریاستی صدر وکرانت کپور نے جموں شہر کی اکائی بناتے ہوئے اپورو گپتا کو صدر مقرر کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی جموں سٹی یونٹ کے دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا۔ انہوں نے وادی کشمیر میں ہندوؤں اور سکھوں کے انتخابی قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وہیں صوبہ جموں سے امتیازی سلوک کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیحدہ جموں ریاست ہی اس امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا واحد حل ہے۔وہیں وکرانت کپور نے وادی کشمیر میں ہندوؤں سمیت اقلیتوں کے منتخب قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کل بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیا کہ وہ وادی کشمیر میں ہندوؤں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کر