فنکار ثقافت کے بہترین سفیر ہوتے ہیں ،جو مکمل تعریف کے مستحق ہیں: یدھویر سیٹھی

0
0

سیٹھی نے دیونا مندر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران فنکاروں کو نوازا
لازوال ڈیسک
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے نائب صدر ، یدھویر سیٹھی نے آج یہاں دیونا مندر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران فنکاروں کو نوازا۔وہیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیٹھی نے کہا کہ فنکار ثقافت کے بہترین سفیر ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان علاقوں کی ثقافت اور روایت کو پھیلاتے ہیں جن کی وہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے نمائندگی کرتے ہیں خاص طور پر نواتراس ، دیوالی ، بیساکھی وغیرہ جیسے مبارک موقعوں پر ۔وہیںسیٹھی نے مختلف فنون کے میدان میں اپنی قیمتی شراکت سے جموں کی ثقافت کو مالا مال کرنے پر فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنکار تاریخ کے سپاہی ہوتے ہیں جو صدیوں پرانی ثقافت کو زندگی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فنکاروں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور لوک داستانوں اور ثقافت کے بہترین سفیر ہونے کے باوجود فنکاروں کے مرکزی دھارے کے پلیٹ فارم سے ابھی تک روشناس نہیں ہوئے جو کہ ملک بھر کے لوگوں کو ابھی تک نامعلوم ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا