95نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک3,25,793مریض صحتیاب

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے95نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے81کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 14کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,31,062تک پہنچ گئی ہے۔اِس دوران آج مزید107فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے42افراداور کشمیر صوبے کے65افرادشامل ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس(mucormycosis) کا آج کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 48 ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58,523کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 13,715,122تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے3,31,062معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے843(صوبہ جموں میں 131 اور کشمیر صوبے میں712 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 3,25,793اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,426تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,252کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,174کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1,56,75,779ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17؍ اکتوبر2021ئ؁کی شام تک1,53,44,717نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 3,31,062 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک36,66,927افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں7,862اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔843فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,50,077اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق31,98,719اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں40،ضلع بارہمولہ میں10، بڈگام ضلع میں13، ضلع کپو ا ڑہ میں05، ضلع اننت ناگ میں06،ضلع بانڈی پورہ 05 ،ضلع گاندربل میں 01 اور ضلع کولگام میں 01 نئے معاملات درج کئے گئے جبکہ پلوامہ اور شوپیان اَضلاع میں آج کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اِسی طرح جموں میں03،ضلع راجوری میں 02،ضلع ڈوڈہ میں 08،ضلع پونچھ میں05 نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں جبکہ اودھمپور ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ ،رام بن اَضلاع میں آج کسی نئے مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا