جعلی شادی سے عصمت دری کا معاملہ، آندرا پردیش سے ملزم گرفتار

0
0

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرکے متاثرہ کو بدنام کرنے کے الزام میں مزید دو گرفتار
لازوال ڈیسک

ریاسی ؍؍پولیس اسٹیشن ریاسی میں ریحانہ (نام تبدیل کیا گیا) کی طرف سے ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی جبکہ محمد اشفاق ولد محمد رازق ساکنہ سرولا منجاکوٹ نے دھوکہ دہی سے شکایت کنندہ کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور بار بار اس کی آڑ میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے مزید استحصال کیلئے ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر چلائیں۔وہیںاس معاملے پر ایف آئی آر نمبر197تحت آئی پی سی 376 پولیس اسٹیشن ریاسی میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔وہیں پولیس نے اس سلسلہ میں مزید کاروائی کا سلسلہ شروع کیا اور ملزم کا آندرا پردیش سے گرفتار کیا ۔دریں اثناء منظور اور اقبال نامی دو اور شخص کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرکے ملزم کو بدنام کرنے میں پائے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے ان دو ملزمین کو بھی گرفتارکر مزید کاروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا