راہل گاندھی کو دوبارہ سے کانگریس کا صدر بنانے کی تجویز پیش

0
0

آزادی کے بعد سے 73 برسوں میں 39 برس نہرو۔ گاندھی کنبے کے لوگ ہی رہے کانگریس کے صدر
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہفتے کو مسٹر راہل گاندھی کو دوبارہ سے کانگریس کا صدر بنانے کی تجویز پیش کی اور ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی پارٹی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیرالی اشوگ گہلوت کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو صوتی منظوری مل گئی یعنی باضابطہ طور پر کسی نے مخالفت نہیں کی۔ پچھلے عام انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست کے بعد مسٹر گاندھی نے 10 اگست 2019 کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پہلی بار وہ 16 دسمبر 2017 کو صدر بنے تھے، تب سے محترمہ سونی گاندھی نے 19 سال بعد یہ عہدہ ان کے کے لئے چھوڑ دیا تھا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں کانگیس کے انتخاب ہارنے کے بعد اس وقت کے صدر راہل گاندھی نے چار صفحات پر مشتمل ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ’’کانگریس میں طاقتور لوگ اقتدار سے چپکے رہنا چاہتے ہیں،کوئی اقتدار کی قربانی دینے کی ہمت نہیں دکھاتا۔ ہمیں اقتدار کی چاہت کے بغیر قربانی اور گہری نظریاتی لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے، اس کے بغیر ہم اپنے مخالفین کو شکست نہیں دے پائیں گے‘‘۔ایک سینئر صحافی نے بتایا کہ آزادی کے بعد سے 73 برس میں 39 سال نہرو گاندھی کنبہ کانگریس کے صدر کے عہدے پر رہا ہے۔سال 1998 سے اب تک کے 23 سال میں صرف محترمہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی صدر رہے جبکہ اس دوران بھارتیہ جنتاپارٹی کے 10 لوگ صدر بنے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے بعد اگرچے محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس کے صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کردیا تھا لیکن 1998 میں وہ محترمہ سیتا رام کیسری کو ہٹاکر صدر کی کرسی پر بیٹھیں۔ 14 مارچ 1998 سے 16 دسمبر 2017 سب سے طویل عرصے تک یعنی 19 برس وہ پارٹی کی صدر رہیں اور یہ کرسی انہوں نے اپنے بیٹے راہل گاندھی کے لئے چھوڑی۔آزادی کے بعد کی اگر کانگریس کی تاریخ دیکھیں تو اب تک کل 19 کانگریس صدر بنے ہیں، پہلے صدر جے بی کرشن پلانی تھے۔ کانگریس کی انتخابی جیت کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو ان 74 برسوںمیں ہوئے 17 عام انتخابات میں سات بار غیر نہرو گاندھی لیڈر کانگریس کے صدر رہے۔ ان میں چار بار انتخاب جیتے جبکہ نہرو گاندھی کنبے کے رہتے ہوئے 10 انتخابات میں چار میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آزادی کے بعد سے 14 غیرنہرو۔ گاندھی صدر رہے ہیں اور ان کی کامیابی کی شرح 57 فیصڈ رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا