مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں محفل میلاد ؐ

0
0

مفتی فاروق حسین مصباحی نے جشن آمد رسول ؐکے حوالے سے کیاخطاب
ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع پونچھ کے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے مرکزی جامع مسجد رضائے مصطفی منڈی میں بعد نماز ظہر محفل میلاد النبیؐمیں خطاب کیا۔ یکم۔ربیع الاول سے ہی امام و خطیب حضرت مولانا سید فاضل حسین قادری کی زیر صدارت ان پروگروموں کا انعقاد ہوتاہے۔ جس دوران نعت رسول پاکؐ درودوازکار کے ساتھ ساتھ تبرکات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔آج نو ربیع الاول کی اس تقریب میں مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے بعثت رسول عربی ؐکے حوالے مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ بارہ ربیع الاول کو جب آمد مصطفیؐ ہوئی تو چاروں طرف جہالت ہی جہالت تھی۔ غرض ہر برائی اپنے عروج پر تھی۔ تو ایسے میں بعثت حضورؐ ہوئی۔ تو پوراعالم جگمگا اٹھا۔ اسی مناسبت سے ضلع پونچھ کی متعدد مساجد میں محفل میلادؐ جلسے اور جلوس کا اہتمام کیاجاتاہے۔ اور مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں بھی یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک محفلوں کا انعقاد کیاجاتاہے۔ پورے عالم کے اندر ان ایام میں خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام امت مسلمہ سے گزارش کی کہ وہ انتظامیہ کی ھدایات کے مطابق بہت احتیاط کریں۔اور انتظامیہ کی ہر ایک احتیاطی تدابیر پر پر عمل پیرا رہیں جو ہماری بہتری کے لئے ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا