انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی ممی ڈیڈی بن گئے

0
0

 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بچی اور انوشکا شرما بالکل خیریت سے ہیں

ویراٹ کوہلی کے مطابق آج پیر کی دوپہر کو ان کی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ ساتھ ہی میں انہوں نے اپنے فینز کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرائیویسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر انتہائی شکر گزار ہیں

 

ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی۔ انوشکا شرما نے گزشتہ سال اگست میں آنے والے بچے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جس پر فلم انڈسٹری کے سٹارز سمیت ان کے فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا