پوجا کے پنڈالوں میں لوگ کوویڈ ویکسین لگوا رہے ہیں: ڈاکٹر کمار وویکانند

0
0

وبا سے تحفظ اور عقیدت دونوں ایک ساتھ ایک ہی جگہ
سہرسہ،// ضلع میں درگا پوجا کے دوران، کوویڈ 19 ویکسینیشن کا کام محکمہ صحت کر رہا ہے، جس سے لوگوں کو ان کی صحت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کی طرف سے درگا پوجا پنڈالوں میں کوویڈ 19 ویکسینیشن مراکز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پوجا پنڈالوں میں منظم یہ مراکز 15 اکتوبر تک فعال رہیں گے۔ لوگوں کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک مراکز میں ویکسین دی جا رہی ہے۔
دوسری خوراک ضرور لیں:ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر کمار وویکانند نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے چار پوجا پنڈالوں، تھانہ چوک، پرشانت سنیما روڈ، پنچوٹی چوک اور کچہری درگا مندر اور ضلع کے تمام بلاکوں میں دو دو مقامات صبح 9 سے رات 9 بجے تک لوگوں کو کورونا سے تحفظ کے لئے ویکسین دی جا رہی ہے۔ وہیں پوجا کمیٹی کے ارکان بھی لوگوں کو ویکسینیشن سیشن سائٹس پر لارہے ہیں۔ پوجا پنڈالوں میں، لوگوں کو مائیک کے ذریعے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ ابھی تک ویکسین لینے سے رہ گئے ہوں، وہ اس پوجا کے دوران اپنی ویکسین ضرور حاصل کریں اور جن لوگوں کا دوسری خوراک لینے کا وقت آگیا ہو، وہ بھی اپنی دوسری خوراک لے لیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف دوسری خوراک لینے سے ہی ایک شخص اپنے جسم میں کورونا وائرس سے بچنے کی پوری صلاحیت پیدا سکتا ہے۔
شراکت دار تنظیمیں تعاون کر رہی ہیں:ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر کمار وویکانند نے بتایا کہ محکمہ صحت ضلع کے تمام 10 بلاکوں میں دو دو پوجا پنڈالوں کو نشان زد کر کے کوویڈ 19 ویکسینیشن سینٹر چلا یا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں محکمہ صحت سے وابستہ کیئر انڈیا کا تعاون لیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شراکت دار تنظیم عالمی ادارہ صحت(ڈبلو ایچ او) اور یونیسیف کے نمائندے بھی ویکسینیشن کے کام میں تعاون کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا