معروف تمل فلمی اداکار سری کانت کا انتقال

0
0

چنئی// مشہور تمل فلم اداکار اور قومی ایوارڈ یافتہ سری کانت کا کل رات یہاں انتقال ہوگیا۔
سری کانت 82 سال کے تھے اور کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز 1965 میں فلم ’وینیرا ادائی‘ سے کیا۔ یہ فلم سابق وزیر اعلیٰ جے جے للیتا کی بھی پہلی فلم تھی۔ اس فلم کی ہدایتکاری ڈائریکٹر سی وی سریدھر نے دی تھیں۔
سری کانت کی مشہور فلموں میں باما وجیئم ، نوتروکو نورو ، ایتھیر نیچل ، پرپٹھم ، کاسیدھن کدلولاڈا اور تھنگا پڈکم شامل ہیں۔ انہوں نے مشہور اداکار رجنی کانت کی فلم ’بیروی‘ میں بھی کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے رجنی کانت اور کمل ہاسن کی کئی فلموں میں کام کیا۔ سری کانت کی 1974 کی فلم ’دکتراپاروتی‘ نے بہترین تمل فلم کا قومی ایوارڈ جیتا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ لکشمی نے کام کیا تھا۔
ان کی موت پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور اداکار رجنی کانت نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا