یواین آئی
جے پور؍؍ جج عقیل عبدالحامد قریشی نے راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا آج یہاں حلف لیا۔گورنر کلراج مشر نے دوپہر کو راج بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں جج قریشی کو چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف دلایا۔ مسٹر قریشی نے انگریزی میں عہدہ کا حلف لیا۔ انہوں نے جج اندر مہانتی کی جگہ لی ہے۔ وہ راجستھان ہائی کورٹ کے 38ویں چیف جسٹس بنے ہیں۔ اس سے پہلے جج قریشی تریپورہ ہائی کورٹ کے جج تھے۔تقریب کی شروعات میں چیف سکریٹری نرنجن آریہ نے جسٹس قریشی کو حلف دلانے کی درخواست کی۔ تقریب میں وزیراعلی اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر سی پی جوسی، کابینہ کے اراکین، عوامی نمائندے، راجستھان ہائی کورٹ کے جج، حکام، وکلا اور جسٹس قریشی کے کنبہ کے لوگ موجود تھے۔