کھیل گاؤں نگروٹہ میں مختلف کھیل سر گرمیوں کا سلسلہ جاری

0
0

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ” مقابلوں کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع جموں نے ایک روزہ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ کا مختلف شعبوں جیسے فٹبال ، والی بال ، کرکٹ ، کبڈی اور جوڈو میں کھیل گاؤں نگروٹہ جموں میں اہتمام کیا۔ جس میں 200 سے زائد طالب علموں کو ضلع جموں کے مختلف زونوں سے شرکت کے لیے بھیجا گیا تاکہ وہ کھیلوں میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو ظاہر کریں۔گیمز اور کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہتمام غضنفر علی ، جے کے اے ایس ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جے کے یو ٹی کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔وہیںاس ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصد شرکاء کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو تلاش کرنا تھا۔ زون جموں ، ستوری ، گاندھی نگر اور ڈانسل کے فیلڈ سٹاف کو ان چھپے ہوئے ٹیلنٹ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود کرکٹ انڈر 17 لڑکوں اور جوڈو تمام عمر کی لڑکیوں کے معمول کے مقابلے آج کھیل گاؤں نگروٹہ میں شیڈول کے مطابق جاری رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا