جموں میں ڈورن کے ذریعے ڈالے گئے ہتھیار حاصل کرنے والا اننت ناگ کا نوجوان گرفتار: پولیس کا دعویٰ

0
0

جموں،// جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ طور ڈرون کے ذریعے جموں کے پھلیان منڈل میں دو اکتوبر کو ہھتیار ڈالنے کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے پھلیان منڈل علاقے میں دو اکتوبر کو ڈرون کے ذریعے ایک اے کے 47 رائفل اور دیگر اسلحہ ڈالنے کے سلسلے میں پولیس نے اننت ناگ کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت عرفان احمد بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکن اننت ناگ کے بطور کی ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ گرفتار شدہ نوجوان لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا اور وہ اپنے پاکستانی ہینڈلرس کے رابطے میں تھا۔
دریں اثنا ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرفان احمد بٹ نے لشکر طیبہ کے پاکستان نشین ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وہ یہاں ہتھیار حاصل کرنے کے لئے آیا ہوا تھا جن کو پولیس نے پہلے ہی ضبط کیا ہے اور اس میں ایک اے کے 47 رائفل، تین میگزین، تیس گولیاں وغیرہ شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا