ملک میں کورونا ویکسی نیشن 96 کروڑ کے قریب

0
0

نئی دہلی // ملک میں کووڈ ویکسینیشن کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اور یہ 96 کروڑ کے ہندسہ کو عبور کرنے کا امکان ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 65 لاکھ 86 ہزار 92 افراد کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک میں کل ویکسینیشن 95 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار 49 تک جا پہنچی ہے۔ آج شام تک 96 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی توقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26،579 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار 57 ہو گئی ہے اور اس کی شرح 98.04 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 14،313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ 14 ہزار 900 کووڈ19 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ،اور یہ شرح0.63 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 81 ہزار 766 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 58 کروڑ 50 لاکھ 38 ہزار 43 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا