لیفٹیننٹ گورنر کے سابق مشیر بصیر احمد خان کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

0
0

سری نگر،// سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشنز (سی بی آئی) نے جعلی بندوق لائسنسسز کیس کے سلسلے میں منگل کی صبح لئفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سابق مشیر بصیر احمد خان کی رہائش گاہ واقع بلبل باغ باغات پر چھاپہ مارا۔
بتادیں کہ بصیر احمد خان کو ایک ہفتہ قبل ہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دلی کی سی بی آئی کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ منگل کی صبح بصیر احمد خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ جعلی بندوق لائسنسز کیس کے سلسلے میں مارا گیا۔
بصیر خان جموں وکشمیر کے سابق لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے بھی مشیر رہے ہیں اور وہ موجودہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے بھی مشیر تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی کے اعلیٰ حکام نے مرکزی وزارت داخلہ کو جعلی بندوق لائسنسز کیس میں ان (خان) کا نام شامل ہونے کے بارے میں مطلع کیا ہے جس کے پیش نظر خان کو مشیر کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا