چیف سیکرٹری نے مکانات و شہر ی ترقی محکمہ کی مرکزی معاونت والی سکیموں کا جائزہ لیا

0
0

امروت کے تحت منصوبوں کو مارچ 2022 تک مکمل کرنے کی ہدایت
18 اکتوبر 2021 سے ڈور ٹو ڈور ریفیوج کلیکشن شروع کرنے کی ہدایت
سرینگر؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج مکانات و شہری ترقی کی مرکزی معاونت والی سکیموں یعنی امروت ، سوچھ بھارت مشن اور پی ایم سوانیدھی کا جائیزہ لیا ۔پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، جموں اور سرینگر میونسپل کارپوریشنز کے کمشنر ، اربن لوکل باڈیز جموں و کشمیر کے ڈائریکٹرز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ امروت سکیم سال 2015 میں پانی کی فراہمی ، سیوریج ، شہری ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی خدمات کی فراہمی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کی گئی تھی ۔ میٹنگ میںمزیر بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ریاست جموں و کشمیر کے 5 شہروں جموں ، سرینگر ، اننت ناگ ، لہیہ اور کرگل کیلئے 93 منصوبوں کیلئے 593 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ۔ سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد جموں و کشمیر کیلئے 83 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان منصوبوں میں سے جموں و کشمیر یو ٹی کیلئے کُل مختص 74 منصوبوں کیلئے 513.13 کروڑ روپے ہیں جبکہ 9 منصوبے ریاستی حصہ اور اصلاحات میں بچت کے تحت لئے گئے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے منظور شدہ 83 منصوبوں میں سے 62 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 21 منصوبے مختلف مراحل میں ہیں ۔پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی نے بتایا کہ 62 منصوبوں کو مجموعی طور پر 394.55 کروڑ روپے کے اخراجات سے مکمل کیا گیا ہے ۔ اننت ناگ میں مکمل اور نافذ دونوں منصوبوں کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اننت ناگ قصبے کے لوگوں پر ان منصوبوں کے اثرات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے انجینئروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان پروجیکٹوں سے ڈیلور ایبلز/مثبت فوائد تلاش کریں بجائے اس کے کہ ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ضرورت کی طرف رہنمائی کی جائے ۔ ڈاکٹر مہتا نے اس طرح کے تمام منصوبوں کیلئے سروس لیول کے معیارات وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس کے علاوہ علاقے کے لوگوں سے رائے طلب کرنے کے نظام کو بھی ادارہ بنایا ۔چیف سیکرٹری نے ایس ایم سی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ سرینگر شہر میں طوفانی نکاسی آب کے منصوبوں کے اثرات کا تجزیہ اس نقطہ نظر سے کریں کہ آیا آبی ذخائیر کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں ۔ ڈاکٹر مہتا نے ہدایت دی کہ تمام جاری 21 پروجیکٹس مارچ 2022 تک مکمل کئے جائیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے دونوں میونسپل کارپوریشنز کے کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ سیپٹک منیجمنٹ کیلئے ایس او پی لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نالوں کی سالانہ صفائی ہو ۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں و کشمیر نے بتایا کہ چھوٹے بلدیاتی اداروں میں ڈور ٹو ڈور کلیکشن شروع ہو چکا ہے اور یہ عمل تمام 78 بلدیاتی اداروں کو کوور کرنے کیلئے بڑھایا جائے گا ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ہفتے کے کم از کم دو بار گھر گھر کچرا اکٹھا کرنے کا عمل تمام 78 بلدیاتی اداروں میں اس ماہ 18 تاریخ سے شروع ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 18 اکتوبر 2021 کو تمام یو ایل بی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ قائم کریں گے ۔ ڈاکٹر مہتا نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں /گلیوں /نالوں کے اطراف میں پائے جانے والے پلاسٹک کے ڈھیر ہٹائے جائیں اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائے جائیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا