چھمب اسمبلی حلقہ کے کسانوں اور کارکنوں کی خاموش احتجاج میں شمولیت

0
0

وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برطرفی اور قانونی کاروائی کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاںکسان کانگریس لیڈر بھارت پرے کی قیادت میں چھمب اسمبلی حلقہ سے درجنوں کسان اور کارکن راج بھون کے باہر خاموش احتجاج میں شامل ہوئے۔ وہیںکارکنان خاموشی سے احتجاج میں شامل ہوئے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برطرفی کا مطالبہ اٹھایا۔وہیں اس موقع پر کسان لیڈر بھارت پرے نے کہا کہ جموں و کشمیر کانگریس امور انچارج رجنی پاٹل اور ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر کی ہدایات پر وہ دھرنے میں شامل ہونے کیلئے پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا مرکزی حکومت جس طرح ملک کے کسانوں کے ساتھ سلوک کر رہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔جبکہ کسان ملک کا خوراک فراہم کرنے والا ہے۔ وہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اگر تین زرعی قوانین نافذ ہو جاتے ہیں تو اس کے لیے کاشتکاری کرنا مشکل ہو جائے گا۔ لیکن حکومت ان کے مطالبے کو سننے میں سنجیدہ نہیں ہے انہو ں نے مزید کہا لکھیم پور کھیری میں جو ہوا وہ انتہائی شرمناک تھا،ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔لیکن اب وزیر مملکت برائے داخلہ کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ملک کے عوام کو امن و امان پر اعتماد ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا