آشا کارکنان خود فلیریا کی دوا کھا کرلوگوں کو یقین دلارہی ہیں

0
0

جموئی،// فلیریا کی دوا کھلانے کی مہم کا دوسرا دور ضلع میں جاری ہے۔ اس دوران خود آشا ورکارکنان مستحقین کے سامنے ادویات کھا کرانہیں یقین اور ترغیب دلا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں علی گنج بلاک کی 22 آشا کی سہولت کار سنگیتا دیوی نے بتایا کہ مائیکرو پلان کے مطابق دو آشا ورکرز کی ٹیمیں نامزد علاقے میں ادویات کھلارہی ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ مستحقین کے گھروں کو بھی نشان زد کرتی ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ دوا کھائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو سال سے کم عمر کے بچے، حاملہ خواتین اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو دوا نہیں کھلانی ہے۔ علاوہ ازیں دوا لینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ دواکھانے والوں نے کھانا کھایا ہو اور دوا کھانے کے بعد کافی مقدار میں پانی پینا چاہئے۔
تمام آشا کارکنان کو تربیت دی گئی ہے:اس سلسلے میں، نونی گاؤں، کولہنا پنچایت کی آشا نیبھا دیوی نے بتایا کہ ہمارے کام کے علاقے میں ڈی ای سی اور البینڈازول کے استعمال کے بعد ابھی تک لوگوں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔بی سی ایم سنتوش کمار نے بتایا کہ فلیریا کی خوراک کی باقاعدہ مانیٹرنگ فیلڈ لیول پر ضلع اور بلاک سطح کے عہدیدار کر رہے ہیں۔ دوا کھانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جیسے ہی انہیں دوا لینے کے بعد تکلیف ہوتو فوراًاپنے قریبی صحت مرکز پر جائیں۔
تمام عوامی ادویات کو مفت بنانا قابل تحسین قدم:اس سلسلے میں، کھیرا بلاک کے تحت بان پور پنچایت کی 29 سالہ مہتاب خاتون، جو تقریبا 15 سال سے بائیں پیر میں فلیریا کی بیماری میں مبتلا ہیں،ان کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ناقابل برداشت تکلیف دہ ہے۔ یہ کب اور کیسے ہوئی معلوم نہیں اور اس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ اس لیے اس سے بچنے کے لیے حکومت کی طرف سے مفت عوامی ادویات ایک قابل تحسین قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے آشا دیدی کے سامنے اپنی مثال دے کر پچاس سے زائد شناخت شدہ لوگوں کو دوا کھلائی ہے۔ سب سے ایک اپیل ہے کہ پوری خوراک ہیلتھ ورکر کے سامنے کھائیں اور اس مہم میں اپنی ذمہ داری ضرور نبھائیں، تاکہ معاشرے کو فلیریا سے پاک بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ سول سرجن ڈاکٹر اجے کمار بھارتی نے بتایا کہ تمام مستحقین بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دوا لیں اور فلیریا کو ختم کرنے میں حکومت کے اقدام کو کامیاب بنائیں۔ فلیریا کے دوا کی خوراک 2 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ڈی ای سی 100 ملی گرام کی ایک گولی، 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ڈی ای سی 200 ملی گرام کی دو گولیاں، 15 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ڈی ای سی 300 ملی گرام کی تین گولیاں ہر فائدہ اٹھانے والے کو 400 ملی گرام البینڈازول کی گولی تجویز کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ دوا حاملہ خواتین، دو سال سے کم عمر کے بچوں اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو نہیں دینی ہے۔ فلیریاایک سنگین بیماری ہے جوکیولیکس) (Culexمچھروں کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔اس لئے سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال ضرور کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا