بی جے پی کے ووٹ بینک کے استحکام کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

0
0

سری نگر//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بی جے پی کے ووٹ بینک کے استحکام کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے جس پر چار کسانوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، کی بجائے مرکزی ایجنسیاں 23 سالہ نوجوان کے پیچھے پڑی ہیں کیونکہ اس کے نام کے ساتھ ’خان‘ جڑا ہے۔

موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ایک مرکزی وزیر کے بیٹے، جس پر چار کسانوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، کی بجائے مرکزی ایجنسیاں ایک 23 نوجوان کے پیچھے پڑی ہیں کیونکہ اس کے نام کے ساتھ ’خان‘ جڑا ہے‘۔

انہوں نے اس ٹویٹ میں مزید کہا: ’ستم ظریفی یہ ہے کہ بی جے پی کے ووٹ بینک کو مستحکم کرنے کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا