سری نگر،// سری نگر کے متھن چھانہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متھن چھانہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مختصر تصادم چھڑ گیا جس کے بعد جنگجو جائے موقع سے فرار ہوگئے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سری نگر کے متھن علاقے میں دوسرا انکوائنٹر شروع ہوگیا ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کام پر لگے ہوئے ہیں‘۔
بتادیں کہ سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں جمعے کی شام چھڑنے والے تصادم میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔