سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ (بی جے پی وائی ایم) نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں خون کےعطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا۔
بی جے پی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ نے پیر کے روز سنگھ پورہ پٹن میں خون عطیہ دینے کا ایک کیمپ منعقد کیا جس میں مورچہ کے ورکروں نے خون کے قریب 60 پوائنٹ عطیہ کر دئے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بی جے پی وائی ایم کے جنرل سکریٹری اور قومی ایگزیکٹیو ممبر بلال پرے نے اس کیمپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بلال پرے نے کہا کہ خون عطیے دینے کے بارے میں نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ جانکاری پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔
انہوں نے کیمپ کے دوران خون عطیہ کرنے والے ممبروں کا شکریہ ادا کیا۔