بنی کی پہلی خاتون KASآفیسر تسبینہ شیخ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں،کھیل کود کے فروغ پردیازور
نمائندہ لازوال
کٹھوعہ؍؍ کھیل کود کے فروغ کیلئے بھارت سپورٹس کلب نے بنی میں آزادی کے امرت مواتسو پر لڑکیوں کیلئے شارٹ رئیس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔تاہم پروگرام میں چالیس لڑکیوں نے حصہ لیا پروگرام کے اختتام پر ان تمام بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ رئیس میں پانچ بچوں کو اول پانچ کی فہرست میں تقسیم کیا گیا جس میں اول نمبر پر شہناز بانو رہیں، رئیس کے پہلے مرحلے کو ڈی ڈی سی بنی رتیہ ٹھاگر نے ہری جھنڈی دی تاہم آخری مرحلے کو مہمان خصوصی تسبینہ شیخ اور ایس ڈی پی او بسوہلی بنی شازیہ میر نے ہری جھنڈی دی تھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی تسبینہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس دور دراز پسماندہ علاقہ میں کھیل کود کو فروغ دینے میں بھارت سپورٹس کلب ایک اہم رول ادا کر رہا ہے اور جہاں ایک طرف نوجوانوں نسل منشیات کی طرف جارہے ہیں اور خودکشیاں کر رہے ہیں تاہم نوجوان نسل کو کھیل کود کی طرف متوجہ کرنے میں بھارت سپورٹس کلب اہم کردار ادا کر ہے۔واضح رہے کہ تسبینہ شیخ بنی کی پہلی خاتون کے اے ایس آفیسر ہے جنہوں نے سال 2019 میں جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس امتحان کوالیفائیڈ کیا تھا اور ان سے الہام ہو کر بچوں نے کہا کہ ہم بھی کے اے ایس آفیسر بنیں گی۔پروگرام میں سپیشل گیسٹ شازیہ میر، رنجیت کور ٹیکس ڈپارٹمنٹ آفیسر، ریتہ ٹھاگر ڈی ڈی سی بنی، حفیظ شیخ پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بنی، ڈاکٹر وشال شرمہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بنی، ڈاکٹر رامیش وار ٹھاگر، ایس ایچ او بنی شاہنواز گیری، لکچرر دیس راج شرمہ، و بنی کے معزز قارئین کرام شامل تھے۔