عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے انتخابات ضروری:اعجاز احمد خان
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ وزیر اعجاز احمد خان نے سنگلدان میں اپنی پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی جماعت ہر سطح پر عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کا منشور بناتے وقت عام لوگوں کے مسائل کو ترجیحی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے اسمبلی انخابات کا انعقاد اور ریاستی درجے کی بحالی ناگزیر ہے۔ اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ جنرل سیکریٹری چوہدری دانش اقبال نے بھی اس دوران بانہال کے لوگوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بانہال میں زیر تعمیر قومی ترقیاتی پروجیکٹوں میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کا مسئلہ اُٹھایا اور مانگ کی کہ بانہال میں نوجوانوں کے لئے اسٹیڈیم تعمیر کیاجائے۔ اس میٹنگ میں الطاف لون، گلزار احمد شاہ، چوہدری فاروق خیال، چوہدری مکھنا، بی ڈی سی تھورو بلاک، چوہدری رفیق، خادم وانی صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ اپنی پارٹی وغیرہ بھی موجود تھے۔