جموں میونسپل کارپوریشن کے سینیٹری ورکرز نے مختلف مقامات پر صفائی کی
لازوال ڈیسک
جموں//جموں شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی اپنی مسلسل کوششوں میں ،جے ایم سی نے سوچھتا پکھواڑے کے تحت صفائی مہم کا اہتمام کیا۔جبکہ اس دوران چھنی سے ریلوے اسٹیشن روڈ جموں تک ایک ابھیان چلایا گیا۔جس کے تحٹ جھاڑیوں سے گھیرے ہوئے مقامات کو جموں میونسپل کارپوریشن کے سینیٹری ورکرز کی طرف سے صاف کیا گیا تاکہ عوام میں صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا ہوسکے ۔دریں اثناء سوچھ بھارت مہم کے بنیادی خدشات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے مختلف نعرے بنائے گئے تھے جیسے پلاسٹک پر پابندی ، ڈسٹ بنز کا استعمال اور عوامی مقامات کو صاف رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ وہیں اس دوارن مقامی لوگوں کے علاوہ جے ایم سی کے عملہ نے بھی اس مہم میں حصہ لیکر اسے کامیاب بنایا ۔