فوج کے زیر اہتمام راجوری میں کووڈ گشت کا اہتمام

0
0

گشٹ ٹیم نے گھر گھر جا کر بچائو کٹس اورادویات تقسیم کیں
لازوال ڈیسک
جموں//دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں فوج نے آج یہاںکوویڈ19 میڈیکل پٹرولنگ کا اہتمام کیا۔وہیں اس طبی گشت ٹیم نے گھر گھر جاکر معلومات ، پھیلاؤ ، کوویڈ سے بچاؤ کی کٹس اور ادویات تقسیم کیں۔ جبکہ یہ گشت ٹیم مؤثر طریقے سے مریضوں کے اندراج کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔وہیں ٹیم نے گاؤں والوں سے بات چیت کی۔ دریں اثناء مقامی لوگو ں کو تیسری لہر سے ہوشیار رہنے کیلئے بھی بیدار کیا۔ دریں اثناء گاؤں کے لوگوں میں ماسک ، سینیٹائزر پر مشتمل کوویڈ کٹس تقسیم کی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا