ٹرانسفراصولوں اورسروس رولزکی خلاف ورزی

0
0

5برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات افسروں اور ملازمین کاتبادلہ اب یقینی،GADکاہدایت نامہ جاری
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍حکومت ِ جموں وکشمیرنے ایسے سرکاری افسروں اورملازمین کافوری تبادلہ عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی ہے ،جو ٹرانسفراصولوںکی خلاف ورزی کے تحت پانچ یااسے زیادہ مدت سے ایک ہی جگہ یاایک ہی دفتر میں تعینات ہیں ۔ جے کے این ایس کے مطابق حکومت کی ہدایت پرانسداد کورپشن بیورئوACBنے جموں وکشمیرکے مختلف سرکاری محکموں واداروںمیں کام کرنے والے افسروں ،انجینئروں اورملازمین کے بارے میں ایک جامع جانچ پڑتال عمل میں لائی اوریہ تفصیلات حاصل کیں کہ کون سے افسریا ملازمین ایک ہی جگہ پانچ برس یااسے زیادہ مدت سے تعینات ہیں ۔ایسے افسروں اورملازمین کی لسٹ بھی مرتب کی گئی ہے ،جن کاتبادلہ عمل میں لایاگیا لیکن وہ ٹرانسفر اصولوں اورسروس رولزیعنی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ انہوںنے ٹرانسفرآرڈر جاری ہونے کے باوجود دوسری جگہ ذمہ داری نہیں سنبھالی بلکہ اثرورسوخ بروے کار لاکر موجودہ جگہ پرہی براجمان رہے ۔معلوم ہواکہ ا س حوالے سے اینٹی کورپشن بیورئو نے ایک تفصیلی رپورٹ حکومت کوپیش کردی ہے ،جس میں ایسے تمام افسروں اورملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے ،جو ایک ہی جگہ ،ایک ہی عہدے یاایک ہی دفترمیں گزشتہ5برس یااسے زیادہ وقت سے تعینات ہیں ۔رپورٹ میں سروس رولزکاحوالہ بھی دیاگیا ہے ،جس کی رئو سے کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی جگہ یاکسی دفترمیں تین سال سے زیادہ مدت تک تعینات نہیں رہ سکتا ہے ۔معلوم ہواکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محمدعثمان خان کی جانب سے تمام سرکاری محکموں واداروں کو ایک اطلاع یااعلامیہ کے ذریعے ہدایت دی گئی ہے کہ اینٹی کورپشن بیورئوکی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں ٹرانسفر اصولوں اورسروس رولزکی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔انہوںنے تمام حکام سے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے ماتحت محکموںمیں کام کرنے والے ایسے ملازمین کی لسٹ مرتب کریں جوپانچ سال یااسے مدت سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں ،اورایسے ملازمین کافوری تبادلہ عمل میں لایا جائے ۔تمام انتظامی سیکرٹریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ پانچ سال یااسے زیادہ مدت سے ایک ہی جگہ تعینات افسروں اورملازمین کاتبادلہ روٹیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائیں اوراس حوالے سے عملیاتی رپورٹ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کوپہلی فرصت میں روانہ کی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا