تحقیقاتی ایجنسی ،گرودوارہ پر بندھک بورڈ کی چیئرمین شپ سے ان کی بر طرفی، اور دیگر عناصر کو مد نظر رکھ کر ہی تحقیقات کرے :سردارنریندرسنگھ خالصہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گزشتہ دنوںمعروف قانون ساز ، نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر ، سکھ کمیونیوٹی کے مذہبی رہنما اور سابقہ چیئر مین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سردار تر لوچن سنگھ وزیر کے مبینہ قتل کے معاملہ کو لیکر آج یہاں مختلف سکھ اکائیوں نے ان کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں سکھ نمائندہ اکائیوں نے اپنے خدشات ظاہرکئے۔ پریس کانفرنس میں سردارنریندرسنگھ خالصہ، بھائی رام سنگھ، سردار رنجیت سنگھ، سردار پروفیسر سریندرسنگھ وزیر، سردار ہرنام سنگھ ، سردار اجمیت سنگھ، سردار ہراسیس سنگھ، سردار رویندر سنگھ، سردار جتیندر سنگھ ، امرجیت سنگھ ببلو، سردار منمیت سنگھ ریہاڑی، سردارمنجیت سنگھ ، سردار ہردیو سنگھ ، سردار بلدیو سنگھ، سردار راجندر سنگھ، سردار نرمان سنگھ، سردار عجیب سنگھ، سردار امریک سنگھ اور سردار اندرجیت سنگھ ودیگران نے صحافیوں سے بات چیت کی۔وہیں انہوں نے اس دوران سنگھ کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سکھ تنظیموں اور اہم سکھ لیڈران اور کارکنان سے مشاورت کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گردوارہ پر بندھک بورڈ و ڈوڈی جی پی سی جموں ہی ان کے قتل کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے ۔ وہیں اس سلسلہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکھ لیڈران نے کہا ایس ٹی سنگھ وزیر گردوارہ پر بندھک بورڈ کے چیئرمین ، نیشنل کانفرنس کے سابقہ ایم ایل سی ، چیئر مین ٹرانسپورٹ اسیو سی ایشن ہونے کے ناطے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ زمینی سطح پر منسلک تھے ۔ ان کے مبینہ قتل کی وجہ سے ، پورے معاشرے ، پارٹی کیڈر ، ٹرانسپورٹ برادری بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں اور ان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔وہیں انہوں نے ایک جٹ ہو کر اپنے محبوب لیڈر ترلوچن سنگھ وزیر کے مبینہ قتل کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ان کے دور میں سابقہ تمام پوزیشنوں با لخصوص گو ردوارہ پر بندھک بورڈ سے ان کی بر طرفی وغیرہ کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا