70-75برس کے زمرہ کے پنشنروں کی پنشن بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں: حکومت

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے آج واضح کیا کہ 70-75برس کے زمرہ کے مرکزی پنشنروں کی پنشن بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور اس طرح کی کوئی تجویز زیرغور بھی نہیں ہے۔وزارت خزانہ نے مغربی بنگال کی ایک میگزین اور ایک آن لائن پورٹل میں اس سلسلہ میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہ یہ خبر مکمل طورپر جھوٹ ہے کیونکہ اس طرح کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔اس نے پریس انفارمیشن کے دفتر کے فیکٹ چیک ذریعہ سے یہ اطلاع دیتے ہو ئے کہاکہ گزشتہ 13ستمبر کو اس طرح کی خبر شائع کی گئی تھی جبکہ مرکزی پنشنرز کے لئے اس طرح کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا