بی جے پی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مہاراجہ ہری سنگھ کا مجسمہ نصب کیا

0
0

سنیئر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی موجودگی میں مجسمے کی نقاب کشائی کی
لازوال ڈیسک
جموں//ریاست جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران ، مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر متاثر کن انداز میں یاد کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر نے پارٹی ہیڈ کوارٹر ، ترکوٹہ نگر جموں میں مہاراجہ کا مجسمہ نصب کیا۔وہیں اس موقع پر جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رائنا کے ساتھ ایم پی جوگل کشور شرما ، میجر جنرل گووردھن سنگھ اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں نے بڑی دھوم دھام سے اور بڑی تعداد میں سول سوسائٹی ممبران اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی موجودگی کے درمیان مجسمے کی نقاب کشائی کی۔میئر چندر موہن گپتا ، ڈی ڈی سی کے وائس چیئرمین سورج سنگھ ،ڈپٹی میئر پورنما شرما ، بی جے پی کے نائب صدور یودھیر سیٹھی سمیت دیگر کئی کارکنان و لیڈران اس موقع پر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا