حاجی سجاد شاہین نیشنل کانفرنس رام بن کے ضلع صدر منتخب

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکرٹری جموں پردیپ بالی اور دلشاد ملک صوبائی سیکرٹری جموں کی موجودگی میں ضلع رام بن پارٹی ڈیلگیت کا انتخاب کیا گیا۔جبکہ اس دوارن ڈاکٹر چمن لال بھگت سابق ایم ایل اے نے حاجی سجاد شاہین کا نام ضلع صدر کیلئے تجویز کیا ، وہیں محمد عارف میر ڈیلیگیٹ نے امیدوار کی حمایت کی۔دریں اثناء محترم بالی ، دلشاد ملک اور دیگر رہنماؤں نے حاجی شاہین کو ان کے متفقہ انتخاب پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر موجود افراد میں محمد فاروق میر ، راجہ ارشد علی میر ، ، مسٹر محمد فاروق احمد سہیل ، مسٹر مشتاق احمد لون ، عابد مگری ، مسٹر دیوی دتا ، پیارے لال ، ہرنام سنگھ راجو سمیت دیگر کارکنان و لیڈران بھی موجود رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا