دوستی اور خیر سگالی کی ڈوگرہ اقدار کو ہمیشہ کیلئے مضبوط کیا جانا چاہیے: پرنسپل کالج ڈاکٹر کلوندر کور

0
0

گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے جموں کے زیر اہتمام مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر ورچوئل ویبینار کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کی سرپرستی میں یہاں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں نے مہاراجہ ہری سنگھ کی 126 ویں سالگرہ منائی۔ وہیں اس دوارن طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ جبکہ اس پروگرام کو این ایس ایس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شبھرا جموال نے پروفیسر شاپیا شمیم بھٹی ، پروفیسر سریتا ڈوگرہ اور پروفیسر سیما کماری نے کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔وہیں اس دوران بطور ریسورس پرسن اجے کھجوریہ سابق ڈائریکٹر سیاحت جموں اور ڈاکٹر جگمیت کور کھجوریہ ، اسسٹنٹ پروفیسر پی جی کالج برائے خواتین ، گاندھی نگر نے شرکت کی۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلوندر کور نے اس بات پر زور دیا کہ پورے مرکزی علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور کہا کہ دوستی اور خیر سگالی کی ڈوگرہ اقدار کو ہمیشہ مضبوط کیا جانا چاہیے ۔ اس موقع پر طلباء نے مہاراجہ ہری سنگھ کو جغرافیائی طور پر وسیع ریاست کے استحکام اور علاقے میں امن اور ترقی کی بحالی کے لئے خراج تحسین پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا