حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی

0
0

ممبئی// ریلائنس انڈسٹریز ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، بجاج فنسرو ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور اسٹیٹ بینک جیسی کمپنیوں میں جمعرات کو زبردست خریداری کی بنیاد پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور اس دوران سینسیکس 59604.88 پوائنٹس اور نفٹی 17741.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا سینسیکس 59358.18 پوائنٹس پر کھلا اور 430 پوائنٹس سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 59 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔ اوپننگ ٹریڈ میں ہی یہ 599243.15 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ، لیکن اس کے بعد یہاں خریداری شروع ہوتے ہی 59604.88 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 626.21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 59553.54 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 17670.85 پوائنٹس پر کھلا اوراوپننگ ٹریڈ میں ہی یہ بھی 17646.55 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا لیکن اس کے بعد خریداری شروع ہوتے ہی 17741.45 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 178.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17725.15 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا