جیسلمیر سے ملحقہ پاکستانی سرحد پر پاک فوج کی مشق جاری

0
0

پاکستان۔افغان اتحادکے بعد یہ مشق ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے
یواین آئی

جیسلمیر؍؍ پاکستان آرمی راجستھان میں جیسلمیر کے لونگے والا اور شاہ گڑھ بلج کے علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے سامنے سرحد پار پاکستان کے علاقے پنوکیل میں ایک ڈیزرٹ وار گیم مشق کر رہی ہے جس میں فوج کی ٹینک بریگیڈ اور انفنٹری حصہ لے رہی ہے۔اطلاع کے مطابق تقریبا تین روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشق کے علاقے کا دورہ او مشق کا جائزہ لیا تھا۔ اس وقت پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان اتحاد کے بعد یہ مشق ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان نے اس مشق کے دوران کئی نئے آلات کا تجربہ بھی کیا ہے۔ اس مشق میں پاکستانی فوج کے ہزاروں جوان حصہ لے رہے ہیں۔معتبر ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جیسلمیر کے علاقے لونگے والا کے سامنے مشق کے لئے اس مغربی علاقے کو منتخب کیا ہے۔ پاکستانی فوج اپنے ٹینک بریگیڈ اور انفنٹری کے ساتھ پنوکیل ملٹری چھاؤنی کے قریب پیٹ فیلڈ فائرنگ رینج میں اپنی جنگی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ نے اس مشق کے علاقے کا دورہ کیا تھا اور فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس مشق کی وجہ سے پاکستانی فوج کی سرگرمیاں اس علاقے میں بڑھتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں اور ٹینکوں کی نقل و حرکت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا