ایس سی ای آر ٹی جموں نے بچوں کی مفت اور لازمی تعلیم کے ایکٹ

0
0

2009 کے قوانین کی تشکیل پر 3 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں // ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیرکے ڈویژنل آفس جموں نے بچوں کی مفت اور لازمی تعلیم کے ایکٹ 2009 کے قوانین کی تشکیل پر 3 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔وہیں جموں و کشمیر یوٹی میں رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ 2009پرنسپل سکریٹری سکول ایجوکیشن ایس سی ای آر ٹی جموں کے زیر اہتمام بچوں کے مفت اور لازمی تعلیمی ایکٹ 2009 کے قواعد وضع کرنے پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جو آج یہاں اختتام پذیر ہوئی۔ جبکہ یہ ورکشاپ جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جموں کی نگرانی میں کی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کے مفت اور لازمی تعلیمی قوانین 2020 کے جموں و کشمیر رائٹ تیار کیے ہیں ، جنہیں محکمہ قانون نے جانچ لیا اور اس کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کو منظوری کے لیے پیش کیا۔ وہیں اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی اور ا یس سی ای آر ٹی سے کہا گیا کہ وہ مذکورہ بالا قواعد اور ابتدائی رپورٹ پر جامع مشاورت کے لیے ماہرین تعلیم و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرتے ہوئے ایک ورکشاپ منعقد کرے ، ایک سرینگر اور دوسری جموں میں ۔تاہم ایس سی ای آر ٹی نے پہلے سرینگر میں ورکشاپ کا اختتام کیا اور یہ ورکشاپ جموں میں منعقد کی گئی جس کا مقصد مطلوبہ مقاصد حاصل کرنا تھا۔جس میں جموں ڈویژن کے ڈائٹس کے سینئر ترین افسران ، بشمول ماہرین تعلیم و دیگر اسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا