پنچایت مڑہوٹ لوور لیفٹ محلہ ننڈیالی میں پانچ روز سے ٹرانسفارمر بند

0
0

محکمہ کو اطلاع کرنے کہ باوجود بھی لاپروائی برتی جا رہی ہے:نیاز احمد بھٹی
سرفرازقادری

پونچھ؍؍پنچایٹ مڑہوٹ لوور لیفٹ کے سرپنچ نیاز احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تیس سال پْرانا ٹرانسفارمر محلّہ ننڈیالی میں لگا ہوا ہے جس سے تین وارڈ بجلی لے رہے ہیں لیکن پانچ روز سے ٹرانسفارمر بند ہے ۔محکمہ کا کوئی بھی ملازم موقع پہ نہیں پہنچ پایا۔انصاف کی گوہار عرصہ دراز سے لگا رہے ہیں لیکن محکمہ بجلی کو ٹس سے مس نہیں۔نیاز احمد نے بتایا کہ تیس سال پْرانے 63kv کہ ٹرانسفارمر کو یہاں کی عوام مع سرپنچ چھ بار اپنے پیسے سے ٹھیک کروا چْکے ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا کہ لے جانے اور واپس لانے میں گاڑی کا کرایہ بھی عوام سے جمع کر کے دیتے رہے ہیں ۔آخر محکمہ بجلی کرایا لے رہی ہے تو کس بات کا؟ ٹرانسفارمرصحیحہو یا خراب بات برابر ہے ۔اسلئے کہ جب ٹھیک کروا کہ لاتے رہے ہیں تب بھی بجلی ٹھیک طریقہ سے اس ٹرانسفارمر سے نہیں ملا۔ نیاز احمد کا کہنا تھا کہ ایل جی کی جانب سے یہ آرڈر جاری کیا گیا تھا کہ اگر کسی بھی جگہ ٹرانسفارمر بند ہو جائے تو 24 گھنٹے کہ اندر اندر ٹرانسفارمر کو مرمّت کرنا محکمہ کی ذمہ ساری ہے لیکن محکمہ گہری نیند سو رہا ہے۔ننڈیالی کہ تین وارڈ کہ عوام سے جب بات ہوئی تو انہوں نے کہا یا تو ہمارے کنیکشن کاٹ دئیے جائیں یا ہمیں بجلی ٹھیک طریقہ سے فراہم کی جائے۔اسی کہ ساتھ ساتھ سرپنچ نیاز احمد نے محکمہ سے گزارش کی کہ 100kv کا ٹرانسفارمر یہاں لگایا جائے کیونکہ اب آبادی بڑھنے کہ لحاظ سے 100kv کہ ٹرانسفارمر کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہاں ٹرانسفارمر 100kv کا نہیں دیا گیا تو ہم یہ 63kv کا ٹرانسفارمر یہاں دوبارہ ٹھیک کروا کر لگانے پہ بالکل راضی نہیں ان کا کہنا تھا ہم نے بہت بار اس کو ٹھیک کروایا ہے ۔اب مزدور پیشہ لوگ پیسہ نہیں جمع کر سکتے اسی کہ ساتھ ساتھ نیاز احمد سرپنچ مڑہوٹ لوور لیفٹ نے ڈپٹی کمیشنر پونچھ اور چیف ایگزیکٹیو انجینئر راجوری۔۔اور ایگزیکٹیو انجینئر پونچھ سے گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پہ غور کیا جائے اگر اس بار بھی یہاں کی عوام سے دھوکہ ہوتا ہے تو میں عوام کو ساتھ لے کر ڈپٹی کمیشنر پونچھ کہ دفتر کہ سامنے دھرنے پہ بیٹھوں گا جس کی مکمل ذمہ دار محکمہ بجلی ہو گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا