مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ایک پتلا بھی نذر آتش کیا
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍جموں بند کی کال کی حمایت میں پونچھ کے کچھ تاجروں نے بھی بس اسٹینڈ پونچھ کے قریب ایک احتجاج کیا جس میں جموں بند کی حمایت میں نعرے بلند کیے گئے اور مرکز میں موجودہ بی جے پی سرکار کے خلاف بھی نعرے بلند کرتے ہوئے ہدف تنقید کا نشانہ بنایا اور ریلائینس کے اسٹور جموں میں کھولنے کو لیکر کڑی ناراضگی ظاہر کی اور جموں و کشمیر میں پہلے ہی بیروزگاری عروج پر ہے اس کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی سرکار کو اسطرح کے کام کرنے سے پرہیز کرنے کی بات بھی کہی ہے۔جموں میں بند کی کال کے حق میں ایک پتلا بھی نظر آتش کیا اور مرکزی سرکار کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور ریلائینس کے اسٹور کھولنے سے قبل نظر ثانی کی بھی صلاح دی۔