جموں،// چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کی جموں بند کال پر بدھ کے روز جہاں جموں کے بازار بند رہے وہیں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی اور کئی تجارتی انجمنوں نے سٹی میں جیو اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج بھی درج کیا۔
بتادیں کہ کئی سیاسی و تجارتی انجمنوں نے اس بند کال کی حمایت کی تھی۔
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ کی سربراہی میں احتجاج درج کرتے ہوئے سرکار کا پتلہ نذر آرتش کر دیا اور سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔