سیلاب سے متاثر عوام کو فوری راحت رسانی کیلئے جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ

0
0
ممبئی؛//جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کو ایک خط لکھ کر حالیہ مانسونی بارش اور سیلاب سے کسانوں کے فصل کی بربادی نیز بڑے پیمانے پر گائوں اور شہروں اور مضافات میں ہونے والی تباہی کے سبب عام لوگوں کی تکالیف کی جانب توجہ دلائی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش نے کورونا سے راحت ملنے سے قبل ہی کئی جگہوں پر عام زندگی دگرگوں ہو گئی ہے ۔کئی علاقوں میں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔سیلاب میں کئی لوگوں کے گھر بہہ گئے ہیں ۔ چھوٹے تاجروں کیلئے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنا ناممکن بنا دیا ہے ۔مزدوروں کے ہاتھوں میں کام نہیں رہا ۔سرکاری ہسپتالوں میں دوائوں کی قلت کے سبب غریبوں کو مجبوراً نجی ہسپتالوں میں علاج کروانا پڑرہا ہے جو ان کی پہنچ سے دور ہے ۔ فصل خراب ہونے کا پنچ نامہ تیزی سے نہیں ہورہا ہے ۔
مہاراشٹر کے کونے کونے میں پھیلے جماعت اسلامی ہند کے کارکنان نے اپنے اپنے علاقوں میں زمینی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایسے میں جماعت اسلامی ہند ،مہاراشٹر کی فلاحی حکومت اور اس کے حساس وزیر اعلیٰ سے درج ذیل مطالبہ کررہی ہے
(۱) کسانوں کے فصل کے نقصان کا پنچ نامہ اور ان کی مدد فوری کی جائے ۔
(۲) کچے مکانوں اور جھونپڑیوں کو ہوئے نقصان کی جانچ کراکر انہیں فوری مالی تعاون مہیا کرائی جائے ۔
(۳) کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو بلاسودی قرض دے کر پھر سے جینے کا موقع دیا جائے ۔
(۴) کووڈ کے دوران مرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو انو کمپا کی بنیاد پر ترجیح کے ساتھ سرکاری ملازمت میں لیا جائے ۔ بد قسمتی سے اس کام کو زیادہ سرعت سے نہیں کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ کو اس میں ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ افراد کو فوری سے سرکاری ملازمت میں شامل کرنا چاہئے ۔
(۵)گاؤں اور شہروں میں سڑکوں کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں بہت سی جانیں ضائع ہورہی ہیں ۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے فوری سڑک مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔
(۶) حکومت کے ذریعہ کورونا کے سبب یتیم و بے سہارا ہونے والے بچوں کی فلاح کیلئے اعلان شدہ فلاحی منصوبوں کو روبہ عمل لانے میں تیزی لائی جائے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا