ایس ٹی سی شیری بارہمولہ میں زیر تربیت پولیس اہلکار کو مردہ پایا گیا

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری میں قائم سبسڈری ٹریننگ سینٹر(ایس ٹی سی) میں پیر کے روز ایک زیر تربیت پولیس اہلکار کو مر دہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں قائم ایس ٹی سی میں ایک زیر تربیت پولیس اہلکار کو پیر کے روز مردہ پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ متوفی اہلکار کی لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت محمد یونس کھوکر ولد محمد انصار کھوکر ساکن سرنکوٹ پونچھ کے بطور کی گئی ہے۔دیں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا