یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزارت داخلہ کا راج بھاشا محکمہ منگل کو یوم ہندی کا انعقاد کرے گا جس میں راج بھاش ایوارڈ دیے جائیں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تقریب میں راج بھاشا کیرتی ایوارڈ اور راج بھاشا گورو انعام دیں گے۔ اس موقع پر داخلہ کے وزیرمملکت نتیہ نند رائے، اجے کمار مشرا اور نشتھ پرمانک بھی خصوصی مہمان کے طورپر موجود رہیں گے۔ راج بھاش ایوارڈ ہندی میں بہترین کام کرنے والی وزارتوں، محکموں اور اداروں اور سرکاری زبان ہندی میں بہترین مضامین اور رسائل نکالنے والے اداروں کو دیئے جاتے ہیں۔کورونا وبا کی مشکل صورتحال کے سبب گزشتہ برس اس پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جاسکا تھا اس لئے اس بار 2018-19, 19-20اور 2020-21کے لئے بھی انعامات دیئے جائیں گے۔ دستور ساز اسمبلی نے 14ستمبر 1949کو ہندی کو سرکاری زبان کے طورپراپنایا تھا۔