بی جے پی نے ٹکہ لال تپلو کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا

0
0

کہا قوم کیلئے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی
لازوال ڈیسک

جموں//بی جے پی کشمیر ڈسپلیسڈ ڈسٹرکٹ کے ڈی ڈی نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر ، تریکوٹہ نگر میں ٹکہ لال تپلو کو ان کی 31 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "بالیدان دیوس” منایا۔وہیں اس دوارن جموں و کشمیر بھاجپا کے جنرل سکریٹری اشوک کول ، سابقہ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور کوندر گپتا سمیت دیگر بی جے پی رہنما موجود تھے۔وہیں اس موقع پر تقریب کا آغاز چراغ جلانے سے کیا۔ جبکہ ضلع جنرل سیکرٹری ایچ کے رضدان نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔وہیں اس موقع پران تمام لوگوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں گزشتہ 30 سالوں میں عسکریت پسندی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ دریں اثناء دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہیںاشوک کول نے ٹکہ لال تپلو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹکہ لال ایک سیدھے سیاستدان اور بی جے پی کے قابل احترام لیڈر تھے۔ وہ بی جے پی کے ریاستی نائب صدر تھے اور اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔ وہیںڈاکٹر نرمل سنگھ نے مرحوم ٹکا لال تپلو کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور انہیں کشمیر کا قد آور لیڈر قرار دیا جو تمام برادریوں میں جانا جاتا تھا اور معاشرے کے تمام فرقوں سے عزت اور محبت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا