پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر کے جلد ریاست کے درجہ کی بحالی اور

0
0

اسمبلی انتخابات کرانے کیلئے اپنی ریاست وار تحریک کو مزید تیز کرے گی: بھیم سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر اور سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے آج دیر شام ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی جس میں جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی جلد بحالی کی مانگ کی قرارداد کو متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے بھی چھ مہینہ کے اندر جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحالی اور نئے اسمبلی انتخابات کرانے کی درخواست کی ۔میٹنگ میں ورکنگ کمیٹی کے 25 اراکین شامل ہوئے جبکہ پندرہ دیگرورچولی شامل ہوئے۔ میٹنگ میں جموں وکشمیر کے فوری طورپر ریاست کے درجہ کی بحالی کی مانگ سے متعلق قرارداد ایک آواز میں منظور کی گئی ۔ یاد رہے کہ ڈوگرہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے 1846میں ایک قرارداد کے ذریعہ اس ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کی دیگر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے بھی اس تحریک میں میں شامل ہونے کی اپیل کی تاکہ جموں وکشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کرانے اور ریاست کے درجہ کی بحالی کے لئے متحد ہوکر تحریک شروع کی جاسکے۔ پنتھرس سربراہ نے لداخ میں بھی جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی بحالی کے لئے آئین ہند کے مطابق فوری طورپر اسمبلی انتخابات کرانا مرکز کے مفاد میں ہوگا۔ ووٹ کا حق چھیننے میں مزید تاخیر ملک کے سیکولر جمہوری اصولوں پر حملہ کے مترادف ہے جیسا کہ آئین ہند میں درج ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا