پرینکا گاندھی واڈرا کا اترپردیش میں کانگریس کی واپسی کیلئے چنائوی دورہ

0
0

کانگریس نے ہمیشہ سبھی مذاہب اورفرقوں کو ساتھ لیکر چلنے پر زور دیا :پرینکا گاندھی
احمد رضا

سہارنپور ؍؍ کانگریسی لیڈران آج بھی اس جملہ پر اتفاق رکھتے ہیں کہ اتر پردیش میں سرکار بدلنے وقت آگیاہے ہمکو جبر کیخلاف اٹھنا ہی ہوگا موقع پرستوں، مفاد پرستوں، منافرت پھیلانے والے اورفرقہ پرست عناصر کو منھ توڑ جواب دینا ہی ملک کے عظیم ترین دستور ہند کا سچا احترام اور وقار ہے کانگریس مانتی ہیکہ مغربی اتر پردیش کے مدارس جنگ آزادی میں ہمارے پرکھوں کے ساتھ ساتھ رہے با وقار اور با حوصلہ وطن پرست شہیدوں کی شہادتیں بھلائی نہی جا سکتی ہیں ملک کی بڑی جماعت کانگریس اور ہم سبھی سیکولر سوچ کے لوگ اس ملک کو خوشحال اور امن کا گلشن بنے رہنا دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بھاجپائی قیادت آپسی اختلافات، خوف، دہشت اور بے انصافی کی بنیاد پر ملک میں افرا تفری کا ماحول بنانے میں مصروف ہیں ہم عہد لیتے ہیں کہ جنگ آزادی کے شہیدوں اور بزرگوں کی ہدایت اور تعلیم کے مطابق ہمیشہ کی طرح مل جل کر ہی رہیںگے اور موقع پرستوں اور گھمنڈی قائدین کو کرسی سے اتار کر پھینک دیں گے یہی حق اور انصاف کا تقاضہ ہے ہم سبھی کسان، مزدور اور مظلومین کے سچے ساتھی اور ہمدرد ہیں اور تاحیات حق پر ہی قائم رہکر ملک و ملت کی خد مت انجام دیتے رہیں گے نیز کانگریس قائدین جہاں جہاں بھی پبلک کے ببیچ جاتے ہیں گزشتہ دو سوسالہ تاریخ ضرور یاد دلاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ملک سبھی ہندوستانیوں کاہے کسی ایک فرقہ یا مذہب سے جڑ کر ہمارا یہ ملک ترقی نہی کریگا سبھی کا ساتھ ضروری ہے اور کانگریس کی یہی خوبی آج پھر کانگریس کو طاقت پہنچارہی ہے!۔کانگریس میں پھر سے جوش اور ہمت پھرنے کیلئے راہل گاندھی جہاں جموں کے دورہ پر گئے وشنو دیوی دربار کی زیارت کی اور من مانی کرنیوالوں کو للکارتے ہوئے بھاجپائی سیاست کو کشمیر کی بربادی کا ذمہ دار بتایا اور کہاکہ ہم کشمیریوں کیے شانہ بہ شانہ ساتھ ساتھ ہیں وہیںکانگریس کی جنرل سیکریٹری اورریاستی کانگریس کمیٹی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے پانچ روزہ لکھنئو دورے کے دوران چنائو کمیٹی، کور کمیٹی اور ڈسپلن کمیٹی کے ذمہ داران کیساتھ ساتھ یہاں عوامی مسائل اور عام لوگوں کی پریشانیوں پر بھی سنجیدگی سے گفتگو کی اور کہاکہ گزشتہ نو ماہ سے ملک کے کسانوں کیساتھ سرکاری ناانصافی قابل مذمت ہے میڈم واڈرا نے عوام کیساتھ روزانہ ہونیوالے سرکاری مشینری کے جبر اور ستم کی بھی بیباک لہجہ میں مذمت کی اور صاف کہاکہ ملک کا عوام حق پسند اور انصاف پسندلوگوں کا دل سے احترام کرتاہے اور انہی کا ساتھ دیتاہے ملک بھر سے کسانوں کی حمایت کرنال اور مظفرنگر پنچایت میں بھاری بھیڑ کا جمع ہونا کسانوں کی جیت اور تکبرانہ سوچ والے صاحب اقتدار لوگوں کی شرمناک ہار کا شاندار نتیجہ ہے ہم اپنے کسان بھائیوں اور مظلوم عوام کیساتھ کھڑے ہیں جبر اور ستم کانگریس برداشت نہی کرے گی پبلک نے اب بدلائو کا من بنالیاہے من مانی پبلک برداشت نہی کریگی کانگریس اپنے عہد اور عزم پر قائم ہے کسی طاقت اور خوف سے ہم جھکنے والے نہی بھاجپائیوں کا تکبر چور چور ہوکر رہیگاکانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ جن ہندوستانیوں بلخصوص علماء کر ام نے ملک کی آزادی کیلئے لاکھوں شہادتیں پیش کی ہیں انہی کو برا بھلا کہا جارہاہے اور انہی گھرانہ اور قبیلہ کے افراد کو شک کی نظر سے دیکھا جارہاہے!۔کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہاکہ ہندو ،مسلم ،سکھ اورعیسائی سبھی اپنے ہم وطن ہیں ہم سبھی بھائی بھائی ہیں ہمکو آپس میں لڑانے والے مطلب پرست اور موقع پرست سیاست کے ماہر ہیں ان سبھی سے ملک کو بچاناہے آنیوالے اسمبلی چنائوں میں متحد رہنا اور ووٹ کا سہی استعمال کرناہی ہم سب کی بڑی آئینی ذمہ داری ہے کانگریسی قائد پرمود تیواری نے صاف کہاکہ ملک بھر میں کانگریس ہی نے فرقہ پرستی اور دہشت سے لوہالیاہے آج بھی ہمارے دیش اور دیش کا عوام سب سے مقدم ہے کسان ان داتاہیں انکا اپمان برداشت نہی ہوگا کرنال کے لاٹھی مار ایس ڈی ایم کیخلاف لڑائی ہمارے کسان بھائیوں نے جیت لی ہے ہریانہ سرکار نے کسانوں پر جبر کرکے اپنا اصل چہرہ ملک کے عوام کو دکھادیاہے!۔کانگریس کی سرگرم قائد ارادھنا شکلا مونا نے اسمبلی چنائو پر سبھی سے متحد رہنے کسانوں کی کھل کر حمایت کرنے اور مظلوم عوام کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میڈم پرینکا گاندھی کی زیر سرپرستی چلنے والا کسان حمایت، بیروزگار حمایت اور مظلومین کی امداد کرو مشن مکمل طور سے کامیاب ہے سبھی کانگریسی متحد ہیں عوام کی بھر پور مدد اسبار ہمارے اورہماری جماعت کانگریس کے ساتھ ہے عوام پر گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جتنا جبر اور بوجھ پڑا ہے وہ سبھی کے سامنے ہے عوام اب اس سرکار سے چھٹکارہ چاہتے ہیں! اتر پردیش میں سرکار بدلنے وقت آگیاہے مغربی اتر پردیش کے مدارس جنگ آزادی میں ہمارے پرکھوں کے ساتھ ساتھ رہے با وقار اور با حوصلہ وطن پرست شہیدوں کی شہادتیں بھلائی نہی جا سکتی ہیں ملک کی بڑی جماعت کانگریس اور ہم سبھی سیکولر سوچ کے لوگ اس ملک کو خوشحال اور امن کا گلشن بنے رہنا دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بھاجپائی قیادت آپسی اختلافات، خوف، دہشت اور بے انصافی کی بنیاد پر ملک میں افرا تفری کا ماحول بنانے میں مصروف ہیں ہم عہد لیتے ہیں کہ جنگ آزادی کے شہیدوں اور بزرگوں کی ہدایت اور تعلیم کے مطابق ہمیشہ کی طرح مل جل کر ہی رہیںگے اور موقع پرستوں اور گھمنڈی قائدین کو کرسی سے اتار کر پھینک دیں گے یہی حق اور انصاف کا تقاضہ ہے ہم سبھی کسان، مزدور اور مظلومین کے سچے ساتھی اور ہمدرد ہیں اور تاحیات حق پر ہی قائم رہکر ملک و ملت کی خد مت انجام دیتے رہیں گے!

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا