نظامی لاروی خاندان یکے بعد دیگرے انتہائی صدمے میں

0
0

حضرت میاں جنید نظامی رحمت اللہ علیہ واصل بحق ہو احباب کو داغ مفارقت دے گئے
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍بابا نگری وانگت خواجگانِ دربار لار شریف کو الحاج میاں جنید نظامی رحمت اللہ علیہ داغ مفارقت دے کر عبدی زندگی اختیار کر گئے میاں جنید نظامی تویل علالت کے بعد آج صبح رحلت فرما گئے جبکہ نظامی خاندان حال ہی میں سسلہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی پیشوا ولیِ لامثال وطن عزیز کی عظیم سیاسی سماجی اور روحانی شخصیت میاں جنید نظامی رحمت اللہ علیہ کے برادر اکبر حضرت بابا میاں بشیر احمد لاروی رحمت اللہ علیہ کے صدمے میں نڈال تھے آج تازہ زخم سے دوچار ہوگئے جموں کشمیر کی عوام کے لئے بلکہ برصغیر کے لئے نہایت ہی افسوس ناک خبر اور صدمہ کے لمحات ہیں یاد رہے کہ گدی نشین دربار عالیہ لار شریف حضرت میاں الطاف احمد صاحب کے والد نسبتی بھی ہیں اورحقیقی چچا حضرت میاں جنید نظامی رحمت اللہ علیہ کی نماز جنازہ دربار عالیہ پرہی ہزاروں فرزندان توحید نے. حضرت میاں سرفراز, نظامی فرزند اکبر حضرت بابا میاں بشیر احمد صاحب لاروی رحمت اللہ علیہ کی اقتداء میں اشکبار آنکھوں سے ادا کر کے سپرد خاک کیا ۔ریاست بھر سے علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا۔یاد رہے الحاج میاں جنید نظامی رحمت اللہ علیہ ایک ولی کامل اور اعلیٰ پائے کے ادیب سخن شناس ادب نواز ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اقدار میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ایگزیکٹیوانجینئرمنیر چوہدری نے بتایا کہ میاں جنید نظامی رحمت اللہ علیہ ایک خاص اہمیت کے حامل تھے جو ایک عظیم درویش صفت اور ہردلعزیز مشفیق و مہربان اورحلیم طبع شخصیت تھے ضلع پونچھ اور راجوری میں انتہائی صدمے کا ماحول ہزاروں عقیدت مندوں یہ خبر سنتے ہی بابا نگری پہنچے اور سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا