خواص کی خواتین نے ایل جی انتظامیہ کو آئینہ دکھا دیا

0
0

سیول انتظامیہ کو پچھاڑتے ہوئے خواتین نے لوگوں کی مشکلات کو آسان کیا
دلشاد احمد

کوٹرنکہ؍؍سب ڈسٹرکٹ کوٹرنکہ کی تحصیل خواص جہاں سرکاری افسران نہیں پہنچ پاتے ہیں اور ناہی دور دراز علاقوں کی آواز کو اپنے کانوں میں گھسنے دیتے ہیں ۔چند دن پہلے ہوء موسلادھار بارشوں نے خواص میں عوام کو مشکلات سے دو چار کیا تاہم انتظامیہ نے کوئی بھی توجہ نہیں دی ۔خواص تا کیری پیلا سڑک پر چند دن پہلے بارش کے باعث پسی آئی تھی دو دن انتظار کرنے بعد مقامی خواتینوں نے پہل کرتے ہوئے سڑک کو کھولنے کی غرض سے کام شروع کیا اور جدوجہد کرتے ہوئے خواتین نے سڑک کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بحال کردیا یہ کوئی آسان کام نہیں تھا کہ ایک دو گھنٹے میں سڑک کو کھولا دیا بلکہ ان خواتین نے ایک جذبہ کے ساتھ کئی گھنٹوں کام کیا اور آخر کار سڑک کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بحال کر کے انتظامیہ کو آئنہ دیکھا دیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ تیری یوٹی انتظامیہ عوام کے مسائل اور پریشانیوں کا ازالہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور تانا شاہ آفیسران آپنے ائیر کنڈیشنر کمروں میں آرام فرما رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے صاف نیت نہیں رکھتے ہیں سوشل میڈیا پر جب خواتینوں کے اس کام کو دیکھا گیا تو عوام نے خواتینوں کی حوصلہ افزائی کی اور ضلع انتظامیہ راجوری پر غصے کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا